پندرہ رکنی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی تعداد میں اضافہ کی بجائے سلامتی کونسل میں منتخب غیرمستقل اراکین کی تعداد بڑھائی جائے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

86

اقوام متحدہ ۔ 21 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی تعداد میں اضافہ کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان نے جنرل اسمبلی سے کہا ہے کہ 15 رکنی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی تعداد میں اضافہ کی بجائے سلامتی کونسل میں منتخب غیرمستقل اراکین کی تعداد بڑھائی جائے۔ اقوام متحدہ میںپاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ غیرمستقل اراکین کی تعداد میں اضافہ پر اتفاق رائے موجود ہے لیکن سلامتی کونسل میں کسی کی خواہش پر اضافہ یا ضرورت کا بنیادی سوال موجود ہے۔ سلامتی کونسل کی اصلاحات نے جاریعمل کے سالانہ جائزہ اجلاس میں شرکت کے دوران پاکستانی سفیر نے سلامتی کونسل کو مزیدموثر نمائندگی پر مشتمل اور شفاف باڈی بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اراکین کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے تو مستقل اراکین کی تعداد بڑھانے سے سلامتی کونسل کی اصلاحات کا مقصد بے معنی ہوجائے گا۔