سیالکوٹ۔ 01 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئروبیت المال چوہدری شریف گھمن نے کہا ہے کہ پولیو ایک جان لیوا موذی مرض ہے جس کے خاتمہ کیلئے لازمی ہے 5سال سے کم عمر ہر بچے کو ہر بار پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پو لیو مہم آگاہی واک کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے متعلق آگاہی مہم کامیابی سے چلائی جائے، علماء کرام کی خدمات حاصل کی جائیں اور عوام الناس کو تاکید کریں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں