37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںپودوں کے صحیح اگاؤ کے بعد گوڈی کرکے کھیت کو شروع میں...

پودوں کے صحیح اگاؤ کے بعد گوڈی کرکے کھیت کو شروع میں ہی جڑی بوٹیوں سے پاک کیا جاسکتاہے،ترجمان آری

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):گندم سمیت دیگر فصلات میں موجود جڑی بوٹیاں فصل کی پیداواری صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتی ہیں جس کے باعث فی ایکڑ پیداوار میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسلئے کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کو بروقت یقینی بنائیں اور جڑی بوٹیاں ختم کرنے کیلئے داب کا طریقہ استعمال کریں کیونکہ یہ طریقہ انتہائی آسان ترین، سب سے سستا اور مؤثر ہے تاہم جڑی بوٹیوں کو بار ہیرو، گوڈی اور دیگر کیمیائی و غیر کیمیائی طریقوں سے بھی ختم کر کے گندم کی پیداوار میں 14سے 42فیصد تک اضافہ یقینی بنایا جاسکتاہے

ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ترجمان کے مطابق بارہیرو طریقہ بوائی کے بعد بارش کے بعد زمین کے وتر حالت میں آنے پر ختیار کیا جانا چاہئے کیونکہ دوہری بارہیرو چلانے سے جنگلی جئی اور دمبی سٹی جیسی جڑی بوٹیاں تلف ہوجاتی ہیں اور گوڈی کا عمل جڑی بوٹیوں کی تلفی کے علاوہ فصل کی نشوونما کے لیے بھی مفید ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جڑی بوٹیوں کو آغاز ہی میں ختم کرنے کے لیے پودوں کے صحیح اگاؤ کے بعد کھرپے یا کسولے کے ذریعے گوڈی کرکے کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک کیا جاسکتاہے اور کیمیائی طریقہ انسداد کے ذریعے جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے مختلف کیمیائی زہریں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایاکہ گھاس نما یعنی باریک پتوں والی جڑی بوٹیوں کیلئے علیحدہ زہریں استعمال کرنی چاہئیں اور اسی طرح چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے لیے مخصوص زہریں استعمال کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے زہروں کا انتخاب کرنا چاہئے تاکہ جڑی بوٹیوں کی بروقت اور مؤثر تلفی یقینی ہو سکے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519242

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں