اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پوری قوم پاکستانی ٹیم کی فتح کیلئے دعاگو ہے، امید ہے کہ کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ اتوار کوعالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سب سے بڑے پاک بھارت میچ کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پاکستانی ٹیم کے نام پیغام میں کہا کہ میں پر عزم ہوں کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں چیمپئن ٹرافی کے فائنل میچ کی کارکردگی کو دوہرا کر کامیابی اپنے نام کر یگی، قومی کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ مشکل وقت میں اچھا کھیل پیش کیا ہے ۔ پاک-بھارت میچ کے دوران پاکستانی قوم کا جذبہ قابل دید ہوتا ہے۔