پوری قوم کیلئے16دسمبر سانحہ اے پی ایس ایک دردناک دن تھا، گورنر خیبرپختونخوا

82
پوری قوم کیلئے16دسمبر سانحہ اے پی ایس ایک دردناک دن تھا، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور۔16دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نےسانحہ اے پی ایس پشاورکی ساتویں برسی میں اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ16دسمبر سانحہ اے پی ایس پوری قوم کیلئے ایک دردناک دن تھا،اے پی ایس کے ننھے شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے معصوم بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیامعصوم شہدا کے والدین بالخصوص ماں کے صبر و حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نےمزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد پوری قوم کے دہشتگردی کیخلاف حوصلے مزید بلند ہوئے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور عوام نے متحد ہو کر دہشت گردی کیخلاف جنگ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا پوری دنیا نے دیکھا کہ ہماری مائیں، بچوں، جوان، بوڑھے سب نے متحد ہو کر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔