21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںپوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ میں پھولوں کی نمائش

پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ میں پھولوں کی نمائش

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 04 مئی (اے پی پی):پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ اتوار کو منعقدہ تقریب کی مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی تھیں جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات اور اساتذہ میں کیش انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں راحیلہ درانی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ماحول دوست سرگرمیاں بھی طلبہ کی تربیت کا اہم حصہ ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتی ہیں بلکہ بچوں میں ماحول سے محبت اور اسے بہتر بنانے کا شعور بھی پیدا کرتی ہیں۔ پرنسپل کالج پروفیسر سعدیہ فاروقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کالج کی ترقی اور مثبت سرگرمیوں میں ہمیشہ بھرپور تعاون فراہم کرتی رہی ہیں اور ادارے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہیں۔

- Advertisement -

نمائش میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ ان کے اعتماد اور صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرگرمیاں ماحولیاتی بہتری کی جانب ایک مؤثر قدم ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592259

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں