پولنگ کے روزالیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس نے ووٹرزکی سہولت میں آسانی کردی

136
election 2024
Election 2024

فیصل آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی):جمعرات کے روز منعقد ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے موقع پرالیکشن کمیشن کی ایس ایم ایسموبائل فون سروس نے ووٹرزکیلئے سہولت میں آسانی پیدا کردی

اور ووٹرز اپنے ووٹوں کی پرچیوں کے حصول کے لئے امیدواروں کے پولنگ کیمپوں کا رخ کرنے کی بجائے بذات خود موبائل فون کی میسجنگ سروس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنا نادرا کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ایس ایم ایس سروس 8300 پر ارسال کرکے اپنے ووٹ کے اندراج،قومی وصوبائی انتخابی حلقہ،سلسلہ نمبر، بلاک کوڈ، پولنگ سٹیشن وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے

جس کے باعث امیدواروں کے انتخابی کیمپوں پربھی اس سلسلہ میں زیادہ رش دیکھنے میں نہ آیا اور ووٹرز پرسکون ماحول میں اپنا ووٹ کا حق بھی استعمال کرتے رہے۔