پولٹری فارمرز مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کےلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈاکٹر عقیل سہیل

8
Poultry farmers

سیالکوٹ ۔13جون (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک پسرور ڈاکٹر عقیل سہیل نے کہا کہ پولٹری فارمرز مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کےلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔اس موقع پر انہوں نے پولٹری فارمرز کو ہدایت کی کہ وہ شیڈزکی اچھی طرح صفائی سمیت اچھی قسم کے سپرے یا جراثیم کش ادویات کا استعمال ممکن بنائیں تاکہ عوام کو صحت مند مرغیوں کے گوشت کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک فارمرز خصوصا مرغی پال حضرات شیڈ کا درجہ حرارت موسم کے لحاظ سے برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چوزہ مر جائے تو اسے گہرا گڑھا کھود کر زمین میں دبا دیں اور فارم کے ارد گرد چونا بھی چھڑکیں تاکہ جراثیم پیدا ہونے کا خطرہ کم سے کم ہو سکے۔

انہوں نے شیڈول کے مطابق پولٹری فارمرز مرغیوں کو ویکسی نیشن کروا نے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ پیداوار میں اضافہ کرکے مالی فائدہ حاصل کیا جاسکے۔ اس ضمن میں ایک فری ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے لہذا لائیو سٹاک فارمرز یا دیگر سٹیک ہولڈرز صبح9تا شام5بجے تک مذکورہ ہیلپ لائن9211 پر مفت رابطہ کر سکتے ہیں۔