پولٹری کا شعبہ گوشت کی ملکی ضروریات کا 40 فیصد حصہ فراہم کررہا ہے

185

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پولٹری کا شعبہ گوشت کی ملکی ضروریات کا 40 فیصد حصہ فراہم کررہا ہے جبکہ شعبہ سے دیہی علاقوں میں 1.8 ملین افراد کو روز گار بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ( پی پی اے) کے چیئرمین ملک منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ شعبہ کی ترقی کے لئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پیداواری اخراجات میں اضافہ کے باعث پولٹری فارمرز کو نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ شعبہ کی ترقی کے لئے سبسڈی ‘ ایکسپورٹ سبسڈی سمیت دیگر مراعات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں جس سے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے گا جو دیہی معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔