پولی کلینک ہسپتال میں جدید اینالائزر الیزا ٹیسٹ مشین کی تنصیب کر دی گئی ہے،وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

143
مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے،ہمارے پاس لاکھوں نہیں 15 سے 20 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اور صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے،پولی کلینک ہسپتال میں جدید اینالائزر الیزا ٹیسٹ مشین انسٹال کر دی گئی جس سے پولی کلینک میں بہت سی بیماریوں کی تشخیص میں آسانی میسر آئے گی۔

بدھ کو وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق وفاقی ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر پولی کلینک ہسپتال میں ایک اور انقلابی اور تاریخی اقدام ٹھاتے ہوئے ہسپتال میں ایبٹ کی جدید اینالائزر الیزا ٹیسٹ مشین انسٹال کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق اس حوالے سے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اور صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے، پولی کلینک ہسپتال میں ایبٹ کی جدید اینالائزر الیزا ٹیسٹ مشین انسٹال کر دی گئی ہے،گلہڑ کی بیماریوں، ہیپاٹائٹس بی سی، ڈینگی، ایچ آئی وی اور ہارمونز کے ٹیسٹ اب اس مشین پر کیئے جا سکیں گے، وٹامن اے ،بی ،سی اور ڈی کی کمی و بیشی جانچنے کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی تھری ٹی فور اور ٹی ایس ایچ کے مہنگے ٹیسٹ بھی پولی کلینک ہسپتال میں فراہم کیے جائیں گے، ایف ٹی تھری اور ایف ٹی فور جو ان سب سے زیادہ مہنگا ٹیسٹ ہے وہ بھی اب پولی کلینک سے فری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب پولی کلینک کے مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹریوں سے مہنگے ٹیسٹ کروانے کیلئے نہیں جانا پڑے گا، سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنا رہے ہیں، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔