پولیس تحفظ مرکز اور سوشل ویلفیئر کے تعاون سے راشن بیگ تقسیم،پولیس ترجمان

113
پولیس تحفظ مرکز اور سوشل ویلفیئر کے تعاون سے راشن بیگ تقسیم،پولیس ترجمان

مظفرگڑھ۔۔۔ 27 دسمبر (اے پی پی):پولیس تحفظ مرکز مظفرگڑھ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے 12 سے زائد ٹرانس جینڈرز میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی ہدایت پر غریب اور نادار 12 ٹرانس جینڈرز میں پولیس تحفظ مرکز مظفرگڑھ اور محکمہ سوشل ویلفیئر مظفرگڑھ کے تعاون سےراشن بیگز تقسیم کئے گئے۔

راشن بیگز میں 80 کلو آٹا ،پانچ کلو کوکنگ ائل، دو کلو دال مونگ، دو کلو دال چنا، پانچ کلو چینی، پانچ کلو چاول،ایک کلو چائے کی پتی نمک مرچ اور مصالحہ جات شامل تھے۔

راشن بیگز کی تقسیم انچارج پولیس تحفظ مرکز اسسٹنٹ سب انسپیکٹر عابد ریحان اور وکٹم سپورٹ افیسر ٹرانس جینڈرز شاہانہ عباس شانی نے کی۔ اس موقع پر انچارج تحفظ مرکز کا کہنا تھا کہ پولیس تحفظ مرکز نہ صرف نادار بے آسرا اور غریب لوگوں کو مفت قانونی امداد، رہائش، کھانا ،تعلیم ملازمتیں اور میڈیکل سہولیات فراہم کر رہا ہے بلکہ روزمرہ زندگی گزارنے کے لیے راشن بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ٹرانس جینڈر وکٹم سپورٹ افیسر شاہانہ عباس شانی نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈر کی فلاح و بہبود کے لیے مظفرگڑھ پولیس کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔