اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم اپنی پولیس فورس کو ان کی ڈیوٹی کے دوران قربانیوں پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پولیس فورس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہے، یہ ہمارے شہدا کا خون ہےجو قوم مضبوط اور ان کا مستقبل محفوظ بناتا ہے۔