کراچی۔ 06 دسمبر (اے پی پی):پولیس مددگار15نے پراچہ چوک شیر شاہ پولیس سٹیشن کی حدود میں موٹر سائیکل چھیننے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالر کی نشاندہی پر موٹر سائیکل برآمدکرلی۔
ترجمان پولیس مددگار15 کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کالر کی موٹر سائیکل ملزمان چھین کر فرار ہو گئے تھے جس کومددگار 15 نے بیکری کے سامان سے لدے ہوئے برآمد کرلیا۔پولیس مددگار 15 نے موٹر سائیکل کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیاہے۔