فیصل آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی):تھانہ صدر صدر فیصل آباد کے علاقہ چوکی خانوآنہ کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈولفن اہلکار آصف بھٹی شہید دوسرا ساتھی ظہور حسین زخمی گیاجبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں 2 خطرناک ڈاکو عمر حیات عرف عمری اور بلال عرف بالی گجر ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈولفن اہلکار آصف، ظہور،حسنین، اور نصیر خانو آنہ کے قریب گشٹ پر تھے کہ پولیس اہلکاروں نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ڈولفن اہلکار آصف بھٹی سینے پر گولیاں لگنے سے شہید ہو گیا اور کانسٹیبل ظہور ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے تبادلہ میں 2 خطرناک ڈاکو مارے گئے جن شناخت عمر حیات عرف عمری اور بلال عرف بالی گجر کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو سنگین مقدمات کے ریکارڈ یافتہ اور ان کا تعلق کھڈیاں وڑائچاں کے شاہ گینگ سے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیئے مارچری یونٹ جبکہ زخمی کانسٹیبل کو علاج معالجہ کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564915