19.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس ملازمین کی قوت سماعت سے محروم مزید دو بچیوں کی سرجری...

پولیس ملازمین کی قوت سماعت سے محروم مزید دو بچیوں کی سرجری کامیاب

- Advertisement -

لاہور۔26مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ پنجاب پولیس کی فلاحی کوششوں کے تحت دو مزید بچیوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی۔ پولیس اہلکار محمد عمران اور راول ممتاز کی بیٹیاں، علیزہ عمران اور حورین زینب، سرجری کے بعد روبہ صحت ہیں اور جلد نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہو جائیں گی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی نے سرجری کے بعد صحت یاب ہونے والی بچیوں سے بدھ کو ہسپتال میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوشوں سے پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کے علاج کے لیے کوشاں ہے۔

- Advertisement -

اے آئی جی ویلفیئر نے بتایا کہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے تعاون سے اب تک 33 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری مکمل ہو چکی ہے، جس پر مجموعی طور پر 5 کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی صحت و بہبود کے لیے وسائل میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔پنجاب پولیس کی یہ فلاحی مہم قوت سماعت سے محروم بچوں کے لیے ایک امید کی کرن ثابت ہو رہی ہے، جس سے وہ نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہو رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576355

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں