24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی اسمگلنگ...

پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 14 جنوری (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس نے دوران گشت لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ بیٹ میرہزارخان زوہیر عمران خان نے دوران گشت لاکھوں روپوں مالیت کی نان پیڈ اسمگل شدہ سگریٹ پکڑ کر نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔میرہزارخان پولیس نے گشت کے دوران ہیڈ بکائنی کے مقام پر لاکھوں روپے مالیت کے نان پیڈ سگریٹ کے 580 پیکٹ پکڑ لئے۔پولیس نے برآمد ہونے والی نان پیڈ سگریٹ قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=545974

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں