پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے 4 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں

72

چنیوٹ۔ 20 اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اے ایس آئی نصراللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے چوری شدہ چار مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے ۔ گرفتار ملزمان میں ساجد رسول اور شہزادہ بلال شامل ہیں ۔ملزمان چنیوٹ پولیس کو موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔