34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںپولیس کا راول ڈویژن کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی عرصہ سے...

پولیس کا راول ڈویژن کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی عرصہ سے قائم جوئے کے اڈوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز

- Advertisement -

راولپنڈی۔24اگست (اے پی پی):راول ڈویژن کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی عرصہ سے قائم جوئے کے اڈوں پر راولپنڈی پولیس نے بالآخر چھاپہ مار کارروائیوں کا آغازکردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04قمار باز بشارت علی،محسن علی،غلام مصطفی اور مطیع اللہ کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 07ہزار 250روپے،02موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکر لئے گئ جبکہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 11قمار بازوں کوگرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں عبدالوہاب،شہباز،عمر، عبداللہ،شیراز بٹ،حمزہ،حسن،عبدالوہاب،شکیل،حسنان،نبیل شامل ہیں،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 42ہزار 600روپے،11موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔واضح رہے کہ راول ڈویژن کے تمام تھانوں کی حدود میں قمار بازی کے بڑے اڈے قائم ہیں جہاں روزانہ لاکھواں روپے کی بازیاں کھلی جاتی ہیں تاہم راول ڈویژن پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382228

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں