- Advertisement -
کراچی۔ 23 فروری (اے پی پی):ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر پولیس نے تھانہ عزیز بھٹی ، ٹیپو سلطان اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں جرائم پیشہ ، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی۔
پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن 3ٹیموں پر مشتمل تھا جس کی نگرانی ایس ڈی پی اوزکررہے تھے۔آپریشن کے دوران بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسزکی مدد سے متعدد مشتبہ افرادکی تصدیق بھی کی گئی ۔آپریشن میں متعلقہ ایس ایچ اوز، افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565070
- Advertisement -