33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںپولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک...

پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

- Advertisement -

فیصل آباد۔ مارچ (اے پی پی):سی پی او فیصل آبادصاحبزادہ بلال کی ہدایت پرپولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے مختلف تھانہ جات میں کاروائی کرتے 17مقدمات کا اندراج کر کے17ملزمان کو گرفتار کرلیا –

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 04کلو 400گرام چرس،1660 گرام ہیروئن، اور73لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 10مقدمات کا اندراج کر کے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ 7عدد پسٹل30بور, 1عدد پسٹل 9 ایم ایم ،01عدد رائفل 223 بوراور 2 عدد رائفلز 244 بور ومتعدد گولیاں برآمد کرلیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570492

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں