30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس کا منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک...

پولیس کا منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،15 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

سرگودھا۔ 03 مئی (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے عنصرسے پسٹل30بور،صابر سے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے داؤد سے شراب 10لٹر،آصف سے پسٹل 30بور،تھانہ بھیرہ پولیس نے وزیر سے چرس820گرام،پسٹل 30بور

عدنان سے شراب 35لٹر،تھانہ کڑانہ پولیس نے منشاء سے شراب 10لٹر،تھانہ لکسیاں پولیس نے فخر سے آئس 35گرام،شعیب سے شراب20لٹر،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے اسد سے پسٹل30بور،تھانہ اربن ایریا پولیس نے عرفان سے شراب15لٹر،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے انور سے رائفل،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے افضال سے چرس760گرام،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے وزیر سے پسٹل30بور،تھانہ ساہیوال پولیس نے عمران سے شراب 20 لٹر،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے انیس سے پسٹل30بوراورتھانہ جھال چکیاں پولیس نےملزم انوارسے رائفل44بوراور05 میگزین برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ،مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591799

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں