پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،15ملزمان گرفتار،ساڑھے 19کلو سے زائد چرس برآمد

148
چرس

راولپنڈی۔ 09 دسمبر (اے پی پی):پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے 15ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے ساڑھے 19کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔

پولیس کے مطابق صدرواہ پولیس نے ملزم رحمان سے 02کلو400گرام چرس،ملزم اعجاز سے 02کلو400گرام چرس،ملزم عجب علی سے 01کلو800گرام چرس،ملزم زرق علی سے 01کلو800گرام چرس،روات پولیس نے ملزم حسیب سے 01کلو530گرام چرس،ملزم رمیز سے 01کلو463گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم فیصل سے 02کلو100گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم آصف سے 01کلو230گرام چرس،

ملزم علی رضا سے 545گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم محمد اکرم سے 01کلو680گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم ندیم سے 520گرام چرس،ملزم سفیر احمد سے 540گرام چرس،جاتلی پولیس نے ملزم قدیر سے 550گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم نعمت اللہ سے 510گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزمہ مہوش سے 630گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔