37.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس کارروائی،سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین...

پولیس کارروائی،سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی ۔15اپریل (اے پی پی):صدر واہ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں فہیم خان، فہد علی اور عاصم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پانچ مسروقہ موٹر سائیکلیں، چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل شدہ 10 ہزار 800 روپے نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ملزم فہیم خان کو متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582493

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں