مانسہرہ۔ 13 جولائی (اے پی پی):محرم الحرام کی آمد اور علاقہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مسالک کے مابین باہمی ہم آہنگی کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے ضلع کے مختلف علاقہ جات میں اجلاس جاری ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل شنکیاری اور ایس ایچ او تھانہ شنکیاری نے مختلف مسالک کے علما کرام اور اہل تشیع حضرات کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل شنکیاری نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع کے مختلف سرکل میں علماءکرام اور ذاکر حضرات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، تمام مسالک کے علما کرام اور ذاکر حضرات انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔