پولینڈ کی فضائی کمپنی کی لبنان اور اسرائیل کے لیے 8 پروازیں منسوخ

218

وارسا۔3اگست (اے پی پی):پولینڈ کی سرکاری فضائی کمپنی ایل او ٹی نے علاقے میں کشیدگی کے غیر معمولی حد تک بڑھ جانے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے لیے8پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق فضائی کمپنی کےترجمان نے بتایاکہ یہ فیصلہ سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی کمپنی کشیدگی کے حالات میں ایران اور لبنان کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرنا چاہتی ہے۔