پولینڈ کی ہاکی ٹیم نے بھی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

77
شہدائے پاکستان گولڈ کپ

لاہور۔22 دسمبر(اے پی پی )انٹرنیشنل ہاکی سیریز کے بعد پولینڈ کی ہاکی ٹیم نے بھی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ۔تفصیلات کے مطابق پولینڈ کی ٹیم اپریل کے آخری ہفتے میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، پولینڈ کی ہاکی ٹیم سے طے پانے والے مجوزہ پروگرام کے تحت میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جاہیں گے۔