اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):پولینڈ کے پاکستان میں سفیر میکیج پسارسکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پولش سفیر نے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔