13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومقومی خبریںپولیو مہم کے حوالے سے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جائے،ڈی...

پولیو مہم کے حوالے سے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جائے،ڈی سی نصیرآباد منیر خان کاکڑ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں ،درپیش مسائل کے تدارک اور دیگر امور کے جائزے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں این اسٹاف ڈاکٹر یاسین داجلی نے پولیو مہم کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کو تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کومنیٹ کے صدام حسین سمیت دیگر افسران اور محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جائے ٹرانزٹ پوائنٹس پر ٹیموں کی تعیناتی اور ان سے مکمل کارگردگی کے حوالے سے کام لیا جائے تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے اس وقت ضلع نصیر آباد میں پولیو مہم کے حوالے سے ہر ممکن وسائل برو ئےکار لائے جا رہے ہیں تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566301

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں