پولیو وائرس سے چھٹکارا پانے کے لئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف

232

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک سے پولیو کے خاتمہ کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ پولیو ایک مہلک وائرس ہے جو بچوں کو معذوربناتا ہے، ان کے مستقبل میں اور قومی ترقی میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں پولیو اب بھی موجود ہے۔ آج پولیو کے عالمی دن کے موقع پر وہ اپنی حکومت کے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھرپور کوششوں کے ذریعے اس وائرس سے چھٹکارا پایاجائے گا۔