24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںپوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر سینٹ جمیس کیتھولک چرچ...

پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر سینٹ جمیس کیتھولک چرچ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔26اپریل (اے پی پی):پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر سینٹ جمیس کیتھولک چرچ سیالکوٹ کینٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف چرچز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ عبادت کی قیادت ریورنڈ فادر اشرف گل نے کی جبکہ ان کی معاونت ریورنڈ فادر برنارڈ عمانوئیل نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے پوپ فرانسس کی دنیا کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس دعائیہ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب شکیلہ جاوید آرتھر ،ریورنڈ جاوید سیلوسٹر پی سی بی ، ریورنڈ شافان صابر سیکرٹری سیالکوٹ ڈایوسس چرچ آف پاکستان ریورنڈ شارون فضل ، پاسٹر مارک ہینری ، پاسٹر الیاس گل ، بابو یوسف چارلس ، بابو شہباز گلزار ، بابو جولیس ، بابو داؤد ، بابو چاند ، بابو سیلمان ،آصف ناظر صحافی ، پروفیسر عارف بھٹی ، یونس بھٹی ، مریم یوسف ، ظفر گل ، ڈاکٹر رزاق ، دانش خاں صحافی، سنی یعقوب، یو بیز آرتھر کے علاوہ مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588236

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں