اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2020 تک کی مدت میں ملک پٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.50 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ نومبر2020 میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداورمیں نومبر2019 کے مقابلہ میں 1.17 فیصدکااضافہ ہوا۔اعدادوشمارکے مطابق جن پٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے ان میں کیروسین آئل، ہائی سپیڈ ڈیزل، فرنس آئل، جیوٹ بیچنگ آئل اورایل پی جی شامل ہیں۔ اس کے برعکس جیٹ فیول آئل، پٹرول، ڈیزل آئل، لبریکیٹنگ آئل اورسالوینٹ نپھاتا کی پیداوارمیں کمی کارحجان رہا۔کیروسین آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر3.76 فیصداضافہ جبکہ ماہانہ بنیادوں پر42.82 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی، ہائی سپیڈڈیزل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7.16 فیصداورماہانہ بنیادوں پر3.13 فیصد کمی کمی ہوئی، فرنس آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر0.97 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر9.23 فیصداضافہ ہوا، جیوٹ بیچنگ آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر5.85 فیصداضافہ اورماہانہ بنیادوں پر13.92 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ایل پی جی کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر5.98فیصد اضافہ اورماہانہ بنیادوں پر1.26 فیصد کی کمی ہوئی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں جیٹ فیول آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر41.55 اورماہانہ بنیادوں پر41.04 فیصد کی کمی، پیٹرول کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر16.13 اورماہانہ بنیادوں پر17.30 فیصد کی کمی، ڈیزل آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنادوں پر61.77 اورسالانہ بنیادوں پر 58.49 فیصدکمی، لبریکیٹنگ آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر16.18 فیصدکی کمی اورماہانہ بنیادوں پر24.96 فیصداضافہ، اورسالوینٹ نپھاتا کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر28.18 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر31.32 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ یادرہے کہ جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 7.41 فیصد کانمایاں اضافہ ہواہے جبکہ نومبرکے مہینہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں نومبر2019 کے مقابلہ میں 14.96 فیصدکا اضافہ ہواہے۔