پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب 31کروڑ روپے جاری

175

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب 31کروڑ روپے جاری کئے جبکہ اس میں سے اب تک 72کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں ۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 42 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔