اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 68 کروڑ66لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردئیے ہیں ۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 84کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔