پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ منگل کو کابینہ میں پیش کی جائے گی، وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا ٹویٹ

69
‏ساہیوال کے رانا صاحب کو نواز شریف نے 2015میں گلگت کا چیف جج لگایا،بیرسٹر شہزاد اکبر

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ‏وفاقی حکومت کے حکم پر قائم کردہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول ہو گئی جو  منگل کو کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏وفاقی حکومت کے حکم پر قائم کردہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول ہو گئی۔ وزیراعظم کے حکم کے مطابق رپورٹ منگل کو کابینہ کو پیش کی جاے گی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کیبنٹ اپرول کے بعد پبلک کی جائےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ احتساب اور شفافیت صرف تحریک انصاف کا خاصہ ہے۔