پھل کی مکھی ترشادہ باغات کا خطرناک کیڑاہے ، محکمہ زراعت سیالکوٹ

105
پھل کی مکھی ترشادہ باغات کا خطرناک کیڑاہے ، محکمہ زراعت سیالکوٹ

سیالکوٹ۔1دسمبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا کہ ترشادہ پھلوں کی بہترپیداوار حاصل کرنے کے لئے انہیں نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے بچانا بہت ضروری ہے،پھل کی مکھی ترشادہ باغات کا خطرناک کیڑاہے،یہ پھل کو بہت نقصان پہنچاتی ہے۔

گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ترشادہ پھل کی نرمکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے فیرومون (میتھائل یوجینال) استعمال کیاجاتاہے جو اس کیلئے بے حد کشش رکھتاہے

،پھل کی مکھی کے خاتمے کے لئے باغ کی صفائی انتہائی ضروری ہے لہذا باغبان گرے ہوئے پھلوں کو اکٹھا کرکے 4سے 5فٹ گہرے گڑھے میں ڈال کر مٹی سے بند کردیں یاپھر ان گرے ہوئے پھلوں کو اکٹھا کرکے کسی پکی سڑک یاسخت زمین جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہو وہاں بکھیردیں تاکہ بہترین پیداوارحاصل کی جا سکے۔