پھلوں کی برآمدات میں فروری کے دوران 39.72 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

68
Research Information Unit
Research Information Unit

اسلام آباد ۔ 20مارچ (اے پی پی) فروری 2020ءکے دوران پھلوں کی برآمدات میں 39.72فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمارکے مطابق فروری2020ءکے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 64.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ سال فروری میں پھلوں کی برآمدات سے 46.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ سال کے ماہ فروری کے مقابلے میں رواں سال فروری2020ءکے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 18.4ملین ڈالر یعنی40 فیصد کے قریب نمایاں اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے۔