پہلا ریڈ فوم بالز ٹینس ٹورنامنٹ (آج)شروع ہو گا

123

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلا ریڈ فوم بالز ٹینس ٹورنامنٹ (آج) بدھ سے سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ راشد علی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہوں گے۔ پی ٹی ایف حکام کے مطابق سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسی طرح کا ایونٹ آج بدھ کو کراچی میں شروع ہو گا جس میں صرف خواتین کھلاڑی شرکت کر سکیں گی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔