- Advertisement -
اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):پہلگام فالس فلیگ کے تناظر میں پاک فوج کی جنگی مشقیں عروج پر ہیں ۔ پاک فوج کی یہ مشقیں سیالکوٹ ، نارووال ، ظفر وال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں جاری ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لئے پر عزم ہیں ۔
- Advertisement -
ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیارہیں ۔ پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590528
- Advertisement -