35.5 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومتازہ ترینپہلگام واقعہ قابل مذمت، پاکستان پر بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں...

پہلگام واقعہ قابل مذمت، پاکستان پر بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ، چیئرمین سینیٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پہلگام واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی الزام بد نیتی پر مبنی ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پہلگام واقعہ میں جانی نقصان پر بہت افسوس ہوا ۔ پاکستان پر بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور بد نیتی پر مبنی ہیں۔

- Advertisement -

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور جموں و کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی قابل مذمت ہے۔ بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہے۔ عالمی برادری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586878

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں