فیصل آباد۔10ستمبر (اے پی پی):پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری پہلی انٹر کلب نیشنل جونیئر بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے اختتام پزیر ہو گئے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں 46 کلوگرام میں پنجاب کی عائشہ ممتاز نے تیسرے راؤنڈ میں اپنی مخالف کھلاڑی منہال افضل پر مسلسل گنتی سے ریفری نے مقابلہ روک کر عائشہ ممتاز کو فاتح قرار دیا ۔ اس وزن میں نور فاطمہ پنجاب بی نے سندھ بی کی شمسینہ کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا ۔
اسی وزن میں لڑکوں کے مقابلوں میں پنجاب بی کے حمزہ نے خیبرپختونخوا کے ابرار کو شکست دی اور بلوچستان اے کے نصیب اللہ نے سندھ بی کے عبد الحفیظ سے مقابلہ جیتا۔48 کلوگرام میں ضمیر علی خیبرپختونخوا اے نے عبد الشیزان سندھ بی کو شکست دی۔ محمد ادریس بلوچستان اے نے تبریز سندھ سے مقابلہ جیتا۔ 50 کلوگرام لڑکیوں کے مقابلے میں مسفیرہ سندھ بی نے اسلام آباد سے کھلاڑی ہاجرہ سعید کو شکست دی۔
اسی وزن میں لڑکوں کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا اے کے کھلاڑی جہاد حسین نے پنجاب کے کھلاڑی ناد علی سے مقابلہ جیتا اور سندھ اے کے محمد سدیس نے بلوچستان اے کے مرتضیٰ کو شکست دی۔ 52 کلوگرام میں ریفری نے پنجاب بی کے کھلاڑی ساجد علی پر مسلسل گنتی کی وجہ سے مقابلہ روک کر بلوچستان اے کے ہمایوں کو فاتح قرار دے دیا دوسرے مقابلے میں ظفر بلوچستان بی نے سندھ اے کے عادل خان کو شکست دی ۔اس وزن میں لڑکیوں کے مقابلوں میں ریفری نے پنجاب بی کی علینہ فیاض پر تیسرے راؤنڈ میں مسلسل گنتی پر مقابلہ روک دیا اور اسلام آباد سے کی مہوش کو فاتح قرار دے دیا جبکہ پنجاب اے کی کرن ناز نے سندھ اے کی مروہ کو شکست دی۔ 57 کلوگرام وزن میں سندھ اے کے حسیب علی کے مقابلے میں سندھ بی کا کھلاڑی غلام مصطفیٰ نے پہلے ہی راؤنڈ میں ریٹائر ہو کر اپنے مخالف کی جیت کا اعلان کیا
جبکہ پنجاب اے کے طلال نے خیبرپختونخوا کے عبد اللہ کو شکست دی ۔60 کلوگرام وزن میں ریفری نے پہلے ہی راؤنڈ میں مقابلہ روک کر خیبرپختونخوا کے عرفان کے مقابلے میں آزاد کشمیر کے محمد علی شہزاد کو فاتح قرار دے دیا اسی وزن کے دوسرے مقابلے میں بلوچستان اے سید طیب نے سندھ بی کے شمس القمر کو شکست دی۔ 63 کلوگرام میں پنجاب بی کے یوسف باجوہ نے اسلام آباد اے کے عجب گل کو ہرایا جبکہ حسنات سندھ بی نے دوسرے راؤنڈ میں ریٹائر ہو کر بلوچستان اے کے عمر خان کی جیت کا اعلان کیا۔