اسلام آباد ۔ 13نومبر (اے پی پی)فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اسلام آباد اور گن اینڈ کنٹری کلب کے زیر اہتمام پہلی نیشنل ایئر گن شوٹنگ چیمپئن شپ 16نومبر سے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں شروع ہوگی، جس میں پنجاب،خیبر پختونخوا،سندھ ،بلوچستان،اسلام آباد،ہائر ایجوکیشن کمیشن اور آرمڈ فورسز کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔اس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب 16نومبر کو صبح 9بجے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں منعقد ہوگی