پہلی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس یکم فروری کو منعقد ہوگی ، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

91
پہلی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس یکم فروری کو منعقد ہوگی ، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):پہلی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس یکم فروری 2025ءکو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام لاہور میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے ماہرین تعلیم شریک ہونگے۔

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد تعلیمی نظام و مطلوبہ نتائج کے درمیان حائل خلیج کی نشاندہی اور حل کے لیے تجاویز مرتب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد مثبت کردار وفکر کے حامل افراد تیار اورجدت وتخلیقیت سے بھرپورایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں امت مسلمہ کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سکولز پرنسپلز ،اونرز، پبلشرزاور پبلیکیشنزہائوسز کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ درد مندی کے ساتھ اس کانفرنس میں شریک ہوں اور تعلیمی مسائل کے حل کے لئے تجاویز دیں۔