21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںپہلی پاکستان آسیان ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اینڈ سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت...

پہلی پاکستان آسیان ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اینڈ سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں 17فروری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

- Advertisement -

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’پہلی پاکستان۔آسیان ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اینڈ سنگل کنٹری ایگزیبیشن‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں 17فروری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق3 روزہ نمائش کا انعقاد 6 تا 8 اگست کیا جائے گا

جس میں ٹیکسٹائل ، لیدر ، کھیلوں کے سامان ، آلات جراحی ، فارماسیوٹیکل ، کیمیکل ، پھلوں ، سبزیوں ، ترشاوہ پھلوں ، کھجور ، چاول ، مصالحہ جات ، گوشت ، لائٹ انجینئرنگ ، بجلی سے چلنے والے آلات ، تمباکو ، سروسز سیکٹر ، آئی ٹی اور سیاحت سے وابستہ مقامی افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں