پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کیلئے پروازوں میں اضافہ کر دیا

61

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) نے دنیا بھر کے سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کی جانب راغب کرنے کے لئے پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پی آئی نے آ فیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک پرومو بھی جاری کردیا ہے،

اس مقصد کے لئے شمالی علاقہ جات کو دنیا کے لیے کھول دیا ہے۔ اب مزید انتخاب اور زیادہ سہولت کے لیے، ہفتے میں 12 بار اسلام آباد سے سکردو تک مزید پروازیں شامل کی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے پیشکش کی ہے کہ اس موسم گرما کی تعطیلات اور عید کی تعطیلات کے لیے، موقع کو ضائع نہ کریں اور اپنے ٹکٹ بک کروائیں۔