28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںپی آئی اے نے نوجوانوں کے لئے بطور ورچوئل ایجنٹس آمدن کا...

پی آئی اے نے نوجوانوں کے لئے بطور ورچوئل ایجنٹس آمدن کا موقع فراہم کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے نوجوانوں کے لئے بطور ورچوئل ایجنٹس آمدن کا موقع فراہم کر دیا ۔ پی آئی اے کی اس سہولت سے نوجوان کہیں سے بھی کام کرکے ایئر لائن کے ساتھ روزگار کما سکتے ہیں۔ پی آئی اے کارپوریٹ شعبہ نے نوجوانوں کو آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے ورچوئل ایجنٹ کے طور پر شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

اس سہولت سے نوجوان اپنی سرمایہ کاری پر ماہانہ 10 فیصد تک کماسکتے ہیں جس کے لئے صرف ایک لیپ ٹاپ اور ایک درست قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ساتھ اپنا سفر آج ہی شروع کریں اور ابھی https://www.piac.com.pk-corporate/quick-links/agent-registration ، لنک یا ای میل VA@PIAC.AERO پر اپلائی کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597546

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں