پی آئی اے ٹریفک لوڈ کے مطابق پروازوں کیلئے نظام الاوقات ترتیب دیتا ہے، پارلیمانی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن

153

 

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایا گیاہے کہ پی آئی اے ٹریفک لوڈ کے مطابق پروازوں کیلئے نظام الاوقات ترتیب دیتا ہے۔ بدھ کوقومی اسمبلی میں پی آئی اے کے فلائیٹ شیڈول میں سیاحتی مقامات میں چترال کوشامل نہ کرنے سے متعلق عبدالاکبرخان چترالی کے توجہ مبذول نوٹس پرپارلیمانی سیکرٹری کرن عمران ڈارنے ایوان کوبتایا کہ ایوی ایشن ڈویژن سیزنل ٹریفک پرفلائیٹ شیڈول کرتا ہے،مئی میں شیڈول ترتیب دیا جائیگا۔ عبدالاکبرخان چترالی نے کہاکہ چترال سیاحتی مقام ہے اوروہاں پرسردیوں میں بھی سیاح جاتے ہیں،چترال اہم مقام ہے، چترال-

تاجکستان روٹ پرپروازیں چلائی جائے اس سے پی آئی اے کے ریونیومیں اضافہ ہوگا۔کرن عمران ڈارنے بتایاکہ سردیوں میں برف باری ہوتی ہے، اگرٹریفک لوڈ ہوگا تو سردیوں میں بھی چترال کیلئے پروازیں ترتیب دی جائیگی، مولاناعبدالاکبرچترالی نے کہاکہ 1962 سے چترال کوپروازیں جارہی ہے، پہلے روزانہ ایک پرواز ہوتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اگر یکم مئی سے روزانہ پروازیں شروع نہ ہوئیں تووہ روزانہ ایوان میں احتجاج کریں گے۔