پی آئی اے کا کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

113
PIA
PIA

کراچی۔ 19 اگست (اے پی پی):پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔ترجمان کے مطابق کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار روپے بشمول ٹیکس کر دیا گیا جبکہ کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزارروپے بشمول ٹیکس کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست تک جاری کرائے جاسکیں گے،رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔