پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کی عراق کے سفیر حامد عباس لافطہ سے ملاقات

94
قومی ائیر لائن پی آئی اے حکومت کے ہدایات کے مطابق افغانستان میں اپنے آپریشن کو مزید مستحکم کرے گی،ائیر مارشل ارشد ملک
قومی ائیر لائن پی آئی اے حکومت کے ہدایات کے مطابق افغانستان میں اپنے آپریشن کو مزید مستحکم کرے گی،ائیر مارشل ارشد ملک

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک اور پاکستان میں جمہوریہ عراق کے سفیر حامد عباس لافطہ کے درمیان ملاقات میں محرم الحرام اور اربعین کے دوران عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لئے پی آئی اے کی پروازیں شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران عراقی سفیر نے زائرین کو سہولیات کی فراہمی اور پی آئی اے فلائٹ آپریشنز کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں محرم الحرام اور اربعین کے دوران زائرین کی پاکستان سے عراق روانگی، ان کے ویزا اور سفری دستاویزات کے معاملات اور مقدس مقامات کی زیارات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز سفیر نے سی ای او کو زائرین کو سہولیات کی فراہمی اور پی آئی اے فلائٹ آپریشنز اور پی آئی اے مسافروں کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عراق کے لئے پی آئی اے فلائٹ آپریشنز کے سلسلہ میں ابتدائی ملاقات کا مقصد آپس میں اتفاق رائے پیدا کرنا تھا اس سلسلے میں مستقبل کی حکمت عملی اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے مزید اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے۔