34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںپی آئی اے، روزویلیٹ ہوٹل، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ وومن...

پی آئی اے، روزویلیٹ ہوٹل، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ وومن بینک جیسے اداروں کی جاری نجکاری میں تیزی لائی جائے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):حکومتی کاروباری عمل کو کم کرنے اور نجی شعبہ کو فروغ دینے کے لئے بجٹ میں نجکاری کو کلیدی ترجیح بنایا گیا ہے، نہ صرف پی آئی اے، روزویلیٹ ہوٹل، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ وومن بینک جیسے اداروں کی جاری نجکاری میں تیزی لائی جائے گی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو سب سے پہلے آئوٹ سورس کیا جائے گا، اس سلسلے میں عالمی مسابقتی بڈنگ کے ذریعے15 جولائی 2024 تک بولیاں وصول ہو جائیں گی، لاہور اور کراچی ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کا آغاز چند ماہ بعد کیا جائے گا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کیلئے دیگر سرکاری اداروں کو پیش کرنے کا ایک ٹھوس پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے ، آنے والے سالوں میں توانائی، مالیاتی اور صنعتی شعبوں میں ایس او ایز کی ملکیت اور انتظام کی نجی شعبے کو منتقلی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے فروری 2024 میں حکومت نے اس سلسلے کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے، مارچ 2024 میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی تشکیل کی گئی جس کے بعد 622 ارب روپے کے اثاثہ جات کو پی آئی اے سے منتقل کیا گیا۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے نجکاری کمیشن نے اپریل2024 میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی دعوت دی جس میں 12 کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ 6 کمپنیوں کو پر ی کوالیفائی کیا گیا ، اگست 2024 کے پہلے ہفتے میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بڈز منگوا ئی جائیں گی

- Advertisement -

جس کے بعد یہ سلسلہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ حکومت ملک کے بڑے ہوائی اڈوں کو آئوٹ سورس کر رہی ہے، اس سے ایک طرف مسافروں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور دوسری جانب آمدن میں اضافہ ہو گا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو سب سے پہلے آئوٹ سورس کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں عالمی مسابقتی بڈنگ کے ذریعے15 جولائی 2024 تک بولیاں وصول ہو جائیں گی۔ لاہور اور کراچی ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کا آغاز چند ماہ بعد کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475995

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں