کراچی۔ 02 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل سیزن نائن میں(کل) کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن نائن میں (کل)انیسواں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہفتہ کو یہاں نیشنل بینک سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیااور کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں اپنی مہارتوں کو مذید بہتر کرنے کی کوشش کی،
کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ میں بھی حصہ لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری5 میچوں میں سے ملتان سلطانز نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کراچی کنگز نے ایک میچ جیتا ہے۔سلطانز نے 18 فروری 2024 کو کھیلے گئے میچ میں55 رنز،22 فروری2023 کو کھیلے گئے میچ میں 3 رنز، 16 فروری2022 کو کھیلے گئے میچ میں 3 گیندوں قبل 7 وکٹوں اور 27 جنوری2022کو کھیلے گئے میچ میں 10 گیندوں قبل 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ کراچی کنگز 26 فروری2023 کو کھیلا گیا میچ 66 رنز سے جیتی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=444460